پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (پاکستان امیج)پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گری عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست کی …

Read More »

آبی تنازعات ، بھارتی رویئے میں لچک آ ہی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) آبی تنازعات پر بھارتی رویئے میں لچک آ ہی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک سرکاری وفد عالمی بینک کے غیر جانبدار ماہرین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے سرکاری دورے پر ہے۔15 روزہ دورے میں عالمی ماہرین اور دونوں ملکوں کے وفد متنازع منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ “جنگ ” نےذرائع کے حوالے سے …

Read More »

بجٹ پر تحفظات: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پاگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو …

Read More »

پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ ،فالتو اور خساروں کے شکار اداروں کی “باری ” آ گئی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کر لیاگیا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ …

Read More »

چھوٹے صوبوں کے عوام اب مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، بیرسٹر محمد علی سیف

اسلام آباد (پاکستان امیج) مشیر اطلاعات برائے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 8 فروری کو کروڑوں لوگوں کا مینڈیٹ چرا کر سیاسی دہشتگردی کی گئی، علی امین گنڈاپور کی باتیں سیاسی دہشتگردی نہیں ہیں، چھوٹے صوبوں کے عوام اب مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے عوام کو حق دلا کر رہے گی۔ انہوں …

Read More »

آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس نعیم افنان پر …

Read More »

علی امین گنڈا پور بطور چیف منسٹر ایکٹ کریں بطور “چیپ منسٹر ” نہیں : ناصر حسین شاہ

اسلام آباد (پاکستان امیج )پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا لب و لہجہ مناسب نہیں ہے، علی امین گنڈا پور بطور چیف منسٹر ایکٹ کریں بطور “چیپ منسٹر “ایکٹ نہ کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر …

Read More »

وہ محکمہ جس کے ملازمین کو مریم نواز کا ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی …

Read More »

ایم کیو ایم نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی (پاکستان امیج) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی …

Read More »

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی کا امکان؟خریداروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پاکستان امیج )وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی …

Read More »