پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کیلئے تجاویز پر غور

لاہور (پاکستان امیج) پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں سولر پینل کی قسط کی مالیت اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والوں کو سولر پینل کی فراہمی کیلئے 2 کیٹگری میں رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی 14 اگست کو کیے جانے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *