پاکستان

مجوزہ آئینی ترامیم؛اعظم نذیر تارڑ کی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید

اسلام آباد(پاکستان امیج)مجوزہ آئینی ترامیم پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرقانون نے کہاکہ اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بار کونسلز سٹیک ہولڈرز ہیں ان کو اعتماد میں لیں گے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج بار …

Read More »

پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (پاکستان امیج)تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان جلسے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عدالت سے جلسے کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی گئی اور جلسے کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی گئی …

Read More »

پنجاب حکومت کے حکم پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40سے 250روپے تک کمی

لاہور(پاکستان امیج)پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پنجاب حکومت کے حکم پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40سے 250روپے تک کمی کر دی گئی۔ سما نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف پہنچانا شروع کردیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیدیا۔ 37شہروں کیلئے نجی ٹرانسپورٹ …

Read More »

کراچی سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور …

Read More »

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہر جگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے،ہماری پہلی ترجیح عوام ہیں،عوام نے ہمیں …

Read More »

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا ہے۔ اٹک جنرل لمیٹڈ نے بھی وزارت توانائی کو خط لکھ کر رضا کارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لئے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔اٹک جنرل لمیٹڈ نے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی …

Read More »

مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ دارحکومت کی مشاورتی ٹیم ہے:رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی مولانا …

Read More »

عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج)عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ شنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ سکیورٹی …

Read More »

عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان گھر پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس …

Read More »

توشہ خانہ ٹو کیس ؛ بشریٰ بی بی کی ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹوریفرنس میں سابق خاتون …

Read More »