صوبائی خبریں

لوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ بگٹی (پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم …

Read More »

بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع …

Read More »

کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)کراچی کے بعد کوئٹہ کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت2.8ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی 23کلومیٹر تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر …

Read More »

وڈھ،پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق

خضدار(پاکستان امیج )تحصیل وڈھ کے علاقے ٹک میں پکنک کے دوران ایک نوجوان پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک کے رہائشی غلام مصطفی ولد سلیمان لانگو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے گیا تھا کہ اچانک پہاڑی مقام سے گرنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ افسوسناک …

Read More »

کوئٹہ میں صفائی مہم ناکام، قربانی کی آلائشیں بدبو کا سبب بن گئیں

کوئٹہ(پاکستان امیج )عیدالاضحی کے موقع پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کی آلائشوں کے ڈھیر بدبو اور گندگی کا سبب بن گئے ہیں، جس پر شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ سرکی روڈ، ڈبل روڈ، سریاب روڈ، اسپینی روڈ، بروری روڈ اور رئیسانی روڈ سمیت متعدد علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات نے حکومت کے دعوں کو بے …

Read More »

بلوچستان کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، صوبائی بجٹ 20 یا 22 جون کو پیش کیا جائے گا

کوئٹہ(پاکستان امیج )بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی مشاورت سے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ادھر صوبائی بجٹ 2025-26 کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور بجٹ 20 یا 22 جون …

Read More »

ڈیرہ مراد جمالی: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ڈیرہ مراد جمالی(پاکستان امیج )ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زہری کیمپ کے مقام پر مہران کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ مراد جمالی ٹو منجھو شوری روڈ پر پیش آیا، جس میں ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی اصغر علی …

Read More »

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں چاروں دہشت گرد مارے …

Read More »

را کی کٹھ پتلی فتنۃ الہندوستان کا بلوچوں سے تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست را ہے اور ان کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی …

Read More »

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین 450 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ

کوئٹہ(پاکستان امیج )عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 450 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ اسپیشل ٹرین اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی اور مختلف اسٹیشنز پر مقررہ توقف کرے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔عید کے موقع پر عوامی …

Read More »