دنیا جہان

او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی مطالبہ

اقوام متحدہ (پاکستان امیج)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا …

Read More »

امریکا-ایران مذاکرات کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، رسد کے خدشات میں نرمی

واشنگٹن (پاکستان امیج)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی …

Read More »

مذاکرات میں پیش رفت ہوئی اب اگلا قدم تہران کے فیصلے سے مشروط ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن(پاکستان امیج)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے تاہم اب آئندہ لائحہ عمل کا دارومدار تہران کے فیصلوں پر ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں امریکی نائب صدر کا کہنا …

Read More »

ٹرمپ ایران کیخلاف محدود فضائی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، امریکی میڈیا

واشنگٹن(پاکستان امیج) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیران ایران کے خلاف دوبارہ محدود فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ممکنہ اقدامات اس وقت زیر غور …

Read More »

فلسطین کے حق میں احتجاج، لندن پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا

لندن(پاکستان امیج) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطین کے حق میں ہونے والے بڑے احتجاج کے دوران پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج ٹریفالگر اسکوائر میں منعقد کیا گیا، جہاں فلسطین حامی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور فلسطین ایکشن کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ میٹرو …

Read More »

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

اآسٹریلیا(پاکستان امیج)آسٹریلیا نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو اپنی فوج کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں آرمی چیف مقرر کی جائیں گی۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔ سوزن کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب …

Read More »

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

نیویارک(پاکستان امیج)یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایسے اے آئی اوتار بنا سکیں گے جو بالکل انہی جیسے نظر آئیں گے اور انہی کی طرح بولیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو اپنی ڈیجیٹل کاپی بنانے کی سہولت دیتا ہے، جسے وہ اپنی موجودہ شارٹس ویڈیوز …

Read More »

امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکا بندی پر ایرانی اسپیکر کا مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں سخت جواب

تہران(پاکستان امیج)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ممکنہ بلاک ایڈ منصوبے کا مزاحیہ انداز میں مذاق اڑاتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے کہ امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ تیل قیمتوں سے لطف …

Read More »

تیل کی عالمی منڈی میں دوبارہ تیزی، خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کا بڑا اضافہ

واشنگٹن (پاکستان امیج)ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے جس کے بعد عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھ گئی اور مارکیٹ فوری طور پر اوپر چلی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل …

Read More »

سعودی عرب گوادر آئل ریفائنری کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

اسلام آباد(پاکستنا امیج) وزارت پٹرولیم کے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ان کی پٹرولیم ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے، پاکستان نے گوادر میں ایک بڑا آئل ریفائنری پروجیکٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ سعودی عرب سے تقریباً 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری طلب کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس نئی …

Read More »