یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

نیویارک(پاکستان امیج)یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایسے اے آئی اوتار بنا سکیں گے جو بالکل انہی جیسے نظر آئیں گے اور انہی کی طرح بولیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو اپنی ڈیجیٹل کاپی بنانے کی سہولت دیتا ہے، جسے وہ اپنی موجودہ شارٹس ویڈیوز میں شامل کر سکتے ہیں یا نئی ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ یہ اوتار فیچر ویڈیو بنانے کے موجودہ ٹولز کو مزید بہتر بناتا ہے، جس سے آپ کے لیے اپنی ویڈیوز میں خود کو شامل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور درست ہو جاتا ہے۔ اوتار آپ کی ایک ڈیجیٹل شکل تیار کرتا ہے تاکہ آپ ایسی ویڈیوز بنا سکیں جو آپ جیسی دکھیں اور سنائی دیں، وہ بھی محفوظ طریقے سے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب اور یوٹیوب کریئٹ دونوں میں دستیاب ہوگا۔

اوتار بنانے کے لیے صارفین کو پہلے ایک ’لائیو سیلفی‘ ریکارڈ کرنی ہوگی، جس میں انہیں مختلف زاویوں سے اپنا چہرہ اور آواز ریکارڈ کرنی ہوگی اور اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *