دنیا جہان

عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا، یہی دین ہے: خطبہ حج

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج)خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام اور خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، جو تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا۔ وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے …

Read More »

عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے، مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں گے،سورج غروب ہونے کیساتھ مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے

ریاض (پاکستان امیج )سعودی عرب میں حج کے لئے موجود20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ حجاج سارا دن میدان عرفات میں …

Read More »

مناسک حج کا آغاز، فضا لَبییک َ اللَّھمَّ لَبیک کی صداوں سے گونجنے لگی

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج ) مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔ مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔لاکھوں فرزندان توحید …

Read More »

سعودی ولی عہد نے حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

ریاض(پاکستان امیج )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔ جی 7 گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت …

Read More »

فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی: فواد چودھری

راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نے کل کہا ہے کہ مزید ٹیکس لگائیں گے۔فواد چودھری …

Read More »

حج پر آئی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج) نائیجریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے، بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔ عرب میڈیا …

Read More »

سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے بڑے معاہدے کا امکان

ریاض (پاکستان امیج) سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے, اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ آج نیوز کے مطابق امریکہ اور سعودی …

Read More »

ہری پیاز سے بھرپور کافی انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی

نیویارکـ(پاکستان امیج)ایک ایسی کافی جس میں ہری پیاز کے ٹکڑوں کی بھرمار ہو، شاید کوئی اس قسم کی کافی کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ایسی کافی ان دنوں چین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر بہت سی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں ہری پیاز والی کافی …

Read More »

گرمی کے باعث امام کعبہ و مسجد نبوی کو نماز اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت

ریاض (پاکستان امیج) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مساجد کی اماموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ گرم موسم میں جمعے کے خطبات اور نمازوں کو مختصر کردیں۔ ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شیخ عبد الرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے …

Read More »

وزیر داخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، سی ٹی ڈی فورس کیلئے معاونت کی پیشکش

نیویارک(پاکستان امیج )وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل …

Read More »