دنیا جہان

پیکا ایکٹ سینیٹ سے بھی منظور، پی ٹی آئی اراکین کی ایوان میں ہنگامہ آرائی، صحافیوں کا واک آؤٹ

اسلام آباد(پاکستان امیج)منگل کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور پیکا ایکٹ کی منظوری کے خلاف نعرے بازی کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ”پیکا ایکٹ نا منظور“ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر …

Read More »

سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دیدی

جدہ(پاکستان امیج)سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔یہ سرمایہ کاری صرف لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضے تک محدود ہے۔ سعودی کیپٹل مارکیٹ …

Read More »

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے بہترین کارآمد فیچر کا اضافہ

نیویارک (پاکستان امیج) واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کو متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ فیچر کو آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ فیچر اس سے قبل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں بھی نظر آیا …

Read More »

بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا

نیویارک(پاکستان امیج)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل …

Read More »

زمین کے نیچے ماوئنٹ ایورسٹ سے بھی 100 گنا اونچے دو پہاڑ دریافت، حیران کن انکشاف

کٹھمنڈو(پاکستان امیج) سائنسدانوں کی جانب سے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماوئنٹ ایورسٹ سے بھی اونچے 2 پہاڑوں کی موجودگی کا دعوی کیا ہے جو زیر زمین ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہاڑ تقریبا 1,000 کلومیٹر بلند ہیں، جو ماوئنٹ ایورسٹ کی 8.8 کلومیٹر …

Read More »

موجودہ حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف سے بھی بری ہے: شاہد خاقان عباسی

لندن(پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی …

Read More »

ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، وفاقی جج نے امریکی صدر کا اہم ترین حکم نامہ معطل کر دیا

واشنگٹن (پاکستان امیج)وفاقی جج کی جانب سے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکم نامہ عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کوگنور نے 25 منٹ تک کیس کی سماعت کی۔ …

Read More »

سکولوں میں پھر سے چھٹیاں ہی چھٹیاںطلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی،کب سے شروع ہونگی

دبئی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی اسکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں،سکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں ’مڈٹرم بریک‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔ یہ …

Read More »

بھارت میں مذہبی بابا نے جعلی دلہن کے ساتھ مل کر دولہے کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں ایک مذہبی بابا نے جعلی دلہن کے ساتھ مل کر دولہا کو لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں دولہا عدالت میں اپنی شادی رجسٹر کروانے کا انتظار ہی کرتا رہ گیا اور اس کی دلہن ساڑھے 3 لاکھ روپے کے زیورات لے کر فرار ہو گئی۔ نیرج نامی شہری کے …

Read More »

سعودی عرب او ر امریکہ سمیت مختلف ممالک سے 200 پاکستانی بے دخل

لاہور (پاکستان امیج)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں …

Read More »