#ٹرینڈنگ

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی کابینہ ارکان نے ڈسک بجائے، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو بھی مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک …

Read More »

ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات فوراً ہی عالمی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز 12920 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح …

Read More »

’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا‘، سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

اسلام آباد(پاکستان امیج)مختلف سیاسی رہنماؤں نے امریکا ایران کی جنگ بند کرانے میں اہم کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ممکنہ …

Read More »

نیشنل ٹیرف کمیشن کے کیسز میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی معیاری اور فعال کارکردگی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کمیشن کی تنظیمِ نو اور سرمایہ کاری و صنعت میں اضافے کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ کامرس جام کمال خان، وزیرِ قانون …

Read More »

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزقایا (Kadir Özkaya ) کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور شراکت داری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزقایا (Kadir Özkaya ) کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط پاکستان اور ترکیہ کےبرادرانہ تعلقات تیزی سے ایک جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں. شہریوں کی انصاف تک رسائی کے حصول …

Read More »

سولر انرجی پر جانا بہتر ہے لیکن کیا کریں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سولر صارفین اور بجلی کے دیگر صارفین کے درمیان نازک توازن برقرار رکھنا پڑ رہا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ سولر پر جایا جائے، کیا کریں کیپسٹی ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے جس میں …

Read More »

صدیوں پر محیط پاک، ترکیہ برادرانہ تعلقات تیزی سے جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزقایا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدیوں پر محیط پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات تیزی سے جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں، شہریوں کی انصاف تک رسائی کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے …

Read More »

نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہباز شریف کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں 1534 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 49 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری رہا …

Read More »