#ٹرینڈنگ

یوم القدس کے پیش نظر اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات، کئی اہم راستے بند

اسلام آباد(پاکستان امیج)نماز جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے کئی اہم راستے بھی بند کر دیے۔ نماز جامعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 3500 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر …

Read More »

پاکستان کو 7 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

اسلام آباد(پاکستان امیج)اقتصادی امور ڈویژن نے پاکستان کو رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملنے والے غیر ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران بیرونی ذرائع سے 5.17 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2025 …

Read More »

وزیراعظم پاکستان کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض(پاکستان امیج)وزیراعظم پاکستان نے آج جدہ میں مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے …

Read More »

پاکستان، چین کا امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں نے ٹی ٹی پی اور ایسٹ ترکستان موومنٹ جیسی دہشت گرد گروپس کو دونوں ممالک کے خطرات قرار دیتے ہوئے پائیداد امن یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا …

Read More »

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، عدالت کا میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میڈیل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔ بانی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت …

Read More »

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے …

Read More »

ڈی آئی خان؛ فورسز اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے تختی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے لیے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری روانہ کی گئی۔ …

Read More »

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں مثبت پیشرفت، اصلاحاتی اقدامات قابلِ تعریف قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان …

Read More »

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، سمری صدرِ مملکت کو ارسال

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سمری …

Read More »

پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا

نیویارک(پاکستان امیج)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے بحران پر بحرین اور روس کی جانب سے پیش کی جانے …

Read More »