پاکستان

بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا” پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ …

Read More »

‘جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا’ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا

سیالکوٹ (پاکستان امیج) پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر …

Read More »

پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی …

Read More »

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے

لاہور(پاکستان امیج)پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو …

Read More »

مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(پاکستان امیج)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے …

Read More »

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے صالح بھوتانی کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی …

Read More »

پاک فوج نے اب تک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے،سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ …

Read More »

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی(پاکستان امیج) ماڑی انرجیز نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس ذخائر سجاول بلاک میں گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں دریافت ہوئے، جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل …

Read More »

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے …

Read More »

بھارت جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے،ہمارے پاس تحمل دکھانے کا وقت نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔ بھارت کے لیے ہمارا پیغام …

Read More »