پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد راولپنڈی میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار، …

Read More »

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں: مینا خان آفریدی

پشاور (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا کے وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مینا خان آفریدی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔ تفصیل کے مطابق اپنے ایک بیان میں مینا خان آفریدی نے کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے،وزیراعلیٰ علی …

Read More »

پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تجارت سمیت مختلف امور پر مفید بات چیت ہوگی، وزیراعظم ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند …

Read More »

مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کردیاگیا،نہروں، نالوں میں صنعتی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے بغیر سوسائٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،28ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتوں کو نوٹس جاری کر …

Read More »

بنوں بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بنوں(پاکستان امیج) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کنٹرولر امتحانات بنوں بورڈ نے سنیچر کو پوزیشن حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن رزمک کیڈٹ کالج کے …

Read More »

’’موٹی لڑکیوں کے رشتے کیوں نہیں ملتے؟‘‘ مسز خان کے سخت الفاظ پر صارفین برہم

کراچی (پاکستان امیج)رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں ہیں۔ مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں۔ ان کی صاف گوئی …

Read More »

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی …

Read More »

پاکستان، ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور ایران نے دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجارتی، سرحدی اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کی ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی و تجارت محمد آتابک سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں یہ پیشرفت …

Read More »

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے …

Read More »

ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو “نَجنگ” (Nudging) نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ …

Read More »