پاکستان

یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج

راولپنڈی(پاکستان امیج)یومِ استحصال پر مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر قانونی …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح …

Read More »

صدر، وزیراعظم اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)5 اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو 6 سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی …

Read More »

دوبارہ حج اور عمر کی بالائی حدکی پابندی ختم، حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد(پاکستان امیج)حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست وصول کی جائےگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16 اگست نئے …

Read More »

مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرئیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی اقدامات کو اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل …

Read More »

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے 65 ٹن کین فوڈ، 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات غزہ روانہ

لاہور(پاکستان امیج) غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی نئی کھیپ کے خصوصی طیارے کو نائب وزیر اعظم …

Read More »

نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں: چیف جسٹس

کراچی(پ۰اکستان امیج) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہاہے کہ نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم بینچ نے نان نفقہ کی ادائیگی سے متعلق شہریوں کی مختلف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل …

Read More »

تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا چیف جسٹس کو خط، چینی بحران پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے خط محمود اچکزئی،علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کے نام سے بھیجا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے …

Read More »

کراچی؛ گلشنِ مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی(پاکستان امیج)بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں چائے کے ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ عینی شاہد اور ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا …

Read More »

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان …

Read More »