پاکستان

وزیراعظم، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، …

Read More »

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

لاہور(پاکستان امیج)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، …

Read More »

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق طے پایا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق طے پایا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ رات جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جوہان واڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ ٹیلی …

Read More »

پختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلیے معاوضے دُگنے، نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے، گنڈاپور

پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، …

Read More »

کاغذات نامزدگی کیس: رانا ثنا کیخلاف درخواست مسترد، درخواستگزار کو 5 لاکھ جرمانہ

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے رانا ثنا اللہ کے سینیٹ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے قرار دیا کہ درخواست گزار نہ تو ووٹر ہے اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ، اس لیے وہ متاثرہ فریق نہیں بنتا، متاثرہ …

Read More »

دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا، آج شاہدرہ سے بڑا ریلا گزرے گا: پی ڈی ایم اے

لاہور(پاکستان امیج) ڈائریکر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنے بڑے پیمانے پر پانی آیا ہے، آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا …

Read More »

آئندہ 48 گھنٹے مشکل قرار، دریائے راوی اور چناب کے قریبی علاقے خالی کرنے کی اپیل

سیالکوٹ(پاکستان امیج)ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے آئندہ 48 گھنٹوں کو مشکل قرار دے دیا۔ دریائے راوی اور چناب کے قریبی علاقوں کو فوری خالی کرنے کی اپیل کی۔ کہا آج رات شاہدرہ سے اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا جو بڑا چیلنج ہے۔ امید ہے پانی بند کو متاثر نہیں کرے گا۔ ڈی جی پی …

Read More »

نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی …

Read More »

پاکستان میں موسمیاتی بحران: سیلاب کی تباہ کاری کے بعد خشک سالی کا اندیشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی سنگین زد میں ہے جہاں حالیہ سیلاب نے تباہی مچائی ہے اور اب خشک سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اگلا سال بدقسمتی سے مزید مشکل ہوگا اور سیلاب کی شدت 22 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے این ای او …

Read More »

بھارت نے پاکستان کے دریاؤں میں پھر پانی چھوڑ دیا، طغیانی کے باعث کئی دیہات زیر آب

لاہور(پاکستان امیج)بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج، راوی اور چناب بپھر گئے جبکہ سیلاب کے باعث 50 دیہات زیر آب آگئے اور 126 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ دوسری طرف سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے صوبے کے 7 اضلاع میں فوج کو طلب کرلیا …

Read More »