وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق طے پایا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق طے پایا۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ رات جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جوہان واڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *