کاغذات نامزدگی کیس: رانا ثنا کیخلاف درخواست مسترد، درخواستگزار کو 5 لاکھ جرمانہ

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے رانا ثنا اللہ کے سینیٹ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے قرار دیا کہ درخواست گزار نہ تو ووٹر ہے اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ، اس لیے وہ متاثرہ فریق نہیں بنتا، متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے؟

عدالت نے وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *