پاکستان

نارنگ منڈی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے علماء کونسل کے رہنما جاں بحق

شیخوپور(پاکستان امیج) شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں نارنگ منڈی بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان علماء کونسل کے رہنمااورممتاز عالم دین قاری عابد حسین ساقی جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاری عابد فاروقی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے کہ گول چکر …

Read More »

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک …

Read More »

دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، پنجاب میں اموات 46 ہوگئیں، 37لاکھ افراد متاثر

لاہور(پاکستان امیج)ملک کے مون سون کے حالیہ اسپیل کے تحت ہونے والی موسلادھار بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث پنجاب میں سیلاب صورتحال سنگین ہوگئی، اب تک 46 افراد جاں بحق اور 37 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ …

Read More »

گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی

گجرات(پاکستان امیج)گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں …

Read More »

خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا، جہاں بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ خوفناک حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ …

Read More »

کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا: عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، …

Read More »

دریاؤں میں طغیانی برقرار، ہر طرف تباہی کی داستانیں، مائی صفوراں بند کو بھی اڑا دیا گیا

ساہیوال، پاکپتن(پاکستان امیج) پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار ہے، سیلابی ریلے ہر طرف تباہی کی داستانیں رقم کر رہے ہیں، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر پیر محل میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند کو 2 مقامات سے بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ بند کے …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ سے پہلے ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو خطوط لکھے ہیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ سے پہلے ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو خطوط لکھے ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے اپنے 4 صفحات پر مشتمل خط میں لکھا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر …

Read More »

ملک ریاض سمیت 10 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (پاکستان امیج)نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملک ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ …

Read More »