کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا: عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، اس حوالے سے یہ ان کی صحت کے تحفظ کے لئے کیا جا رہا ہے، اس کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پہ استعمال نہ کیا جائے، مریم نواز ہر جگہ اس لئے خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کو بھی پتہ ہو ہمیں کوئی دیکھنے پوچھنے والا ہے، عوام کو معلوم ہے ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *