اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس پر …
Read More »پاکستان
26 ویں ترمیم میں بھی شب خون مارا گیا تھا، آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف ممکن نہیں، لطیف کھوسہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم میں بھی شب خون مارا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ فسطائیت نے نظام مکمل طور پر خراب کردیا ہے۔ 26ویں …
Read More »فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان
اسلام آباد(پاکستان امیج)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سے بالا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ترمیم سے …
Read More »ڈالر 282 روپے سے کم ہوگا یا مہنگا جائے گا؟ آج کے فاریکس ریٹس نے حیران کر دیا
کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ استحکام دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح (پیر 10 نومبر 2025) 8 بج کر 16 منٹ پر جاری کیے گئے نرخوں کے مطابق …
Read More »بجلی کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہونے کے قریب! ملک میں سولر کا استعمال بڑھ گیا، نیٹ میٹرنگ کہاں پہنچ گئی؟
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں ستمبر 2025 کے دوران نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا حصہ قومی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے ساتھ 57 بیسس پوائنٹس بڑھ گیا۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق، گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ مسلسل جاری ہے جس سے گرڈ پر انحصار کم ہو رہا ہے۔ یہ …
Read More »لاہور میں دھماکے کی زوردار گونج! 3 افراد جاں بحق، ہربنس پورہ میں افراتفری پھیل گئی
لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نادر مارکیٹ کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث عمارت …
Read More »درس و تدریس کا روشن ستارہ غروب! ڈاکٹر عارفہ سیّدہ زہرہ دار فانی سے کوچ کرگئیں
لاہور(پاکستان امیج)اپنی فکری گہرائی، علمی خدمات اور پاکستان میں خواتین کے حقوق و قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے غیر معمولی کردار کے باعث ملک کی معتبر ترین آوازوں میں شمار ہونے والی پاکستان کی نامور اسکالر، استاد، مؤرخہ اور سماجی اصلاح کار ڈاکٹر عارفہ سیّدہ زہرہ انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹر عارفہ سیّدہ زہرہ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی …
Read More »وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
Read More »سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
کراچی (پاکستان امیج)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 075ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 400روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 29ہزار 862روپے …
Read More »27 ویں آئینی ترمیم؛ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری
اسلام آباد(پاکستان امیج)27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس اہم اجلاس …
Read More »
Pakistan Image