پاکستان

آج دو نومبر 2025: پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کی تازہ ترین قیمتیں

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ اتوار2 نومبر 2025 کو جاری کردہ تازہ ترین فاریکس ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال، یورو، اور متحدہ عرب اماراتی درہم سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں جزوی رد و بدل ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس …

Read More »

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والوں …

Read More »

پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم

کراچی(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا …

Read More »

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔ عارف رند …

Read More »

حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، …

Read More »

سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دل کو تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کےبعد شاہد خاقان عباسی کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ اسپتال ذرائع کا بتانا …

Read More »

پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف

پشاور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور …

Read More »

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کے لئے کوئٹہ میں علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کاکہنا ہے کہ نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی، اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے …

Read More »

سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید

پشاور(پاکستان امیج)پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، …

Read More »

افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں۔ وزیرِ دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں …

Read More »