بجلی کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہونے کے قریب! ملک میں سولر کا استعمال بڑھ گیا، نیٹ میٹرنگ کہاں پہنچ گئی؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں ستمبر 2025 کے دوران نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا حصہ قومی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے ساتھ 57 بیسس پوائنٹس بڑھ گیا۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق، گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ مسلسل جاری ہے جس سے گرڈ پر انحصار کم ہو رہا ہے۔ یہ ڈیٹا نیپرا کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ اور عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیے میں سامنے آیا ہے۔

ستمبر میں نیٹ میٹرنگ کے یونٹس میں ماہ بہ ماہ 28اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نہ صرف موسم کی مناسبت سے بہتر سولر پیداوار کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ملک بھر میں سولر سسٹمز کی نصب استعداد میں مسلسل توسیع کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

مزید یہ کہ مجموعی بجلی کی پیداوار میں سال بہ سال صفر اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹیرف اور مہنگے بلوں کے باعث صارفین توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں اور خود پیدا کردہ بجلی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *