کراچی (پاکستان امیج)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی اسمبلی کی رکن فریال ٹالپور کی بیٹی عائشہ ٹالپور نے سید محمد صبیح علی سے کراچی میں ایک شاندار، پرتعیش اور یادگار تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شادی 9 جنوری 2026 کو انجام پائی تاہم شادی کی تقریبات کئی دنوں پر محیط رہیں۔ تقریبات کا …
Read More »پاکستان
سونے کی قیمت آسمان چھونے لگی، آج قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے سے بھی زائد کا اضافہ ہوا۔ آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 …
Read More »پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (پاکستان امیج)پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جب کہ پاکستان نیوی نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدلتی …
Read More »ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، یخ بستہ ہواؤں کا راج
لاہور (پاکستان امیج) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں …
Read More »سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
کراچی (پاکستان امیج) سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور …
Read More »کراچی میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان، سردی کب تک جاری رہے گی؟
کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جب کہ ماہرین نے سردی کی شدت کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ …
Read More »حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں، پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں۔ بیان …
Read More »باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ
باجوڑ(پاکستان امیج)باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا جبکہ گھر کے احاطے میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب …
Read More »پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
راولپنڈی(پاکستان امیج)پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں Inspired Gambit-2026 کا آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو رہی ہیں۔ 2 ہفتوں پر محیط یہ مشقیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہے، …
Read More »خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
راولپنڈی(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خوارج مارے گئے۔ ترجمان کے …
Read More »
Pakistan Image