پاکستان

بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر جارحیت مسلط کی، جس کے جواب میں پاکستان نے مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا۔ …

Read More »

رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی، درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور رجب بٹ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رجب بٹ کے …

Read More »

جے یو آئی (ف) نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)جے یو آئی (ف) نے مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی (ف) نے اپنے صوبائی سرپرست مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی قیادت کے مطابق مولانا محمد ادریس کو آج شہید کیا …

Read More »

سندھ: موٹر سائیکل سواروں کیلئے فیول سبسڈی پروگرام میں31 مئی تک توسیع

کراچی(پاکستان امیج) سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں۔ …

Read More »

کراچی میں سمندری ہوائیں ساکن، موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی (پاکستان امیج)کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39ڈگری سینٹی …

Read More »

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس …

Read More »

دنیا بھر میں پاسپورٹ اجراء کی سروس بحال ہوگئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)دنیا بھر میں پاسپورٹ اجرا کا آپریشن چار روز بعد بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فنی خرابی کے باعث سعودیہ، یورپ اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ آپریشن معطل تھا۔ ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ آپریشن بحال …

Read More »

مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(پاکستان امیج)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیخ الحدیث، سابق ایم پی اے، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جے یو آئی مولانا ادریس کی شہادت کی مذمت و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت کی خبر سے دل رنجیدہ ہے، مولانا ادریس نے اسلام …

Read More »

معرکہ حق، پاکستان نے فتح میزائل کا تجربہ کرکے دشمن کو کیسے خبردار کیا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)معرکہ حق کے دوران 5 مئی 2025 کو جنگی مشق انڈس کے تحت فتح میزائل کے کامیاب تجربے نے پاکستان کی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا۔ بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کر کے دشمن کو خبردار کیا۔ فتح میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار …

Read More »

گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا، نئے جہاز کی آمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم وی شو لانگ میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث جہاز …

Read More »