معرکہ حق، پاکستان نے فتح میزائل کا تجربہ کرکے دشمن کو کیسے خبردار کیا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)معرکہ حق کے دوران 5 مئی 2025 کو جنگی مشق انڈس کے تحت فتح میزائل کے کامیاب تجربے نے پاکستان کی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا۔

بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کر کے دشمن کو خبردار کیا۔

فتح میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے فتح میزائل کے کامیاب تجربے سے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کی۔

فتح میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کو واضح کر دیا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں دشمن کے مذموم عزائم کو بروقت بھانپتے ہوئے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے بھارت کو تنبیہ کر دی۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسٹرٹیجک اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اوگرا میں گیس نرخوں میں بڑے اضافے کی درخواست، یو ایف جی نقصانات کم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئل اینڈ گیس اتھارٹی (اوگرا) کے لیے مقرر کیے گئے ایک آزاد مشیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email