وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بجٹ کے بعد فیسوں میں اضافہ ، نادرا نے شہریوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)نادرا نے بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email