پاکستان

اسلام میں حرام ہونے کے باوجود پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہو رہا ہے، اقلیتی سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینیٹ کے اجلاس کے دوران اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے وفاقی بجٹ، سودی ادائیگیوں اور سرحدی تجارت سے متعلق مختلف نکات اٹھاتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ قرآن مجید میں سود سے منع کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ …

Read More »

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان! جانیں قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں

کراچی (پاکستان امیج)عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود سونا سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی کوششوں سے پیدا ہونے والی مثبت فضا نے محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کو سہارا دیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت بدھ کو مسلسل پانچویں سیشن …

Read More »

کتنے میں مل رہا ہے امریکی ڈالر؟ ریال و درہم کے ریٹس کیا؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)ملک کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم سطح پر برقرار رہا جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ اور خلیجی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں استحکام دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی …

Read More »

ایرانی کرنسی کی قیمت اچانک آسمان کو چھونے لگی! خریدار متحرک، ماہرین کا انتباہ

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی طلب ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی ہے جس کے باعث اس کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جنگ روکنے کے معاہدے اور عالمی تیل کی قیمتوں سے متعلق غیر …

Read More »

گاڑیاں سستی ہو جائیں گی؟ ٹیکس میں کمی اور پالیسی میں نرمی؛ حکومت کا حیران کن فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی ماڈل کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے درآمدی نظام میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو دی گئی بریفنگ میں سیکریٹری کامرس جواد پال نے بتایا کہ عالمی …

Read More »

قومی اسمبلی میں حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین لڑپڑے، ہاتھا پائی

اسلام آباد( پاکستان امیج )قومی اسمبلی میں حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین لڑپڑے ہیں جس دوران گندی گالیاں اور ہاتھا پائی بھی کی تاہم سپیکر نے بیچ بچاؤ کروایا ۔ واقعات کے مطابق رانا تنویر حسین اور عاطف خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ، اپوزیشن رہنما نے کہاکہ ’رانا تنویر آپ چپ کرجائیں‘ رانا تنویر …

Read More »

باپ بیٹے سمیت جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات بنانے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور(پاکستان امیج)باپ بیٹے سمیت جعلی کرنسی، شناختی کارڈز، ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات بنانے والا گروہ پکڑا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4 کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، تعلیمی ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات تیاری میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے جعلسازی …

Read More »

سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی

کراچی (پاکستان امیج)مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیروں، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا …

Read More »

صارفین کو مزید ریلیف فراہمی کےلیے بجلی بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاور ڈویژن نے صارفین کو مزید سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی ہدایت پر تمام ڈسکوز نے بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد بلوں کو زیادہ سادہ، شفاف اور صارف دوست بنانا …

Read More »

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں دو رکنی حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو بجٹ کے اعداد و شمار سے متعلق …

Read More »