صوبائی خبریں

شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا انمول اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے اہل خانہ کو کبھی بھی بےسہارا نہیں چھوڑے گی،اعتزاز عارف

کوئٹہ (پاکستان امیج)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اعتزاز عارف، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہید اے ٹی ایف پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سےاعلان کردہ معاوضہ سوگوار خاندان کو (1۔11 ملین روپے )کے معاوضے کا چیک پیش کیا،اس موقع!ایس پی چمن نے …

Read More »

کوئٹہ: وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا, ڈی آئی جی پولیس سبی پرویز عمرانی

کوئٹہ (پاکستان امیج)مانگی ڈیم فیز III کے پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت، ڈی آئی جی سبی رینج اور ایس پی زیارت کی شہداء کی قبروں پر حاضری، لواحقین سے ملاقات۔ ڈی آئی جی سبی رینج پرویز عمرانی ، ایس پی زیارت عبد المالک اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے افسران نے شہداء کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا، …

Read More »

حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ (پاکستان امیج)حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ ضلع کوئٹہ کو ضلع کوئٹہ ایسٹ اور ضلع کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ضلع کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز شامل ہیں ضلع کوئٹہ …

Read More »

پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کہتے ہیں پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہورہی ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل پیسہ لگا رہے ہیں، دہشت گرد جہاں بھی ہوئے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہیں آئی بی …

Read More »

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(پاکستان امیج) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ “آپریشن شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی …

Read More »

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے ملاقات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں بی اے مال کے قریب جاری دھرنا کمیٹی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دھرنے کے مقام پر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر …

Read More »

بلوچستان سے ٹرین آج دوسرے روز بھی معطل

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے سبب ملک کے دیگر شہروں کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی اور آج بھی …

Read More »

کوئٹہ:امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (پاکستان امیج)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت ، وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے بلوچستان کی عوام، قبائل اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں دشمن قوتوں کو کسی صورت …

Read More »

چمن میں پاکستانی ایل پی جی کی عدم دستیابی، ایرانی گیس 450 روپے فروخت ہونے لگی

چمن (پاکستان امیج) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستانی ایل پی جی کی عدم دستیابی کے باعث ایرانی ایل پی جی گیس فی کلو 400 سے 450 روپے فروخت کی جا رہی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔ چمن سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے اختر گلفام نے رپورٹ …

Read More »

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ امد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا کوئٹہ میں وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے وزیر اقتصادی امور احد …

Read More »