صوبائی خبریں

قوم کو اس لعنت سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ‘ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

کوئٹہ (پاکستان امیج) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے گلستان کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ کمانڈر نے فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی عظیم خدمت قرار دیا۔اپنے بچوں اور دیگر نشے کے عادی افراد کو اس لعنت سے …

Read More »

نگراں کابینہ ارکان کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست خارج کردی گئی

کوئٹہ(پاکستان امیج)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے ایک آئینی درخواست پر حکم سناتے ہوئے تین نگران صوبائی وزرا اور ایک مشیر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی – یہ آئینی درخواست نگران صوبائی وزرا قادر بخش بلوچ، جان اچکزئی، کیپٹن (ریٹائرڈ) زبیر جمالی …

Read More »

ڈیرہ بگٹی ؛نامعلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

ڈیرہ بگٹی(پاکستان امیج)نامعلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ،جس سے علاقے کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں زین لوٹی میں نامعلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس پائپ لائن …

Read More »

افغانستان وایران کیساتھ بارڈرز کی بندش بلوچستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کی سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہ پاکستان کی افغانستان وایران کے ساتھ بارڈرز کی بندش بلوچستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے ،دنیابھر میں بارڈرٹریڈز ہورہی ہے ،صوبے میں متبادل روزگارنہ ہونے سے لوگوں نے اپنی اہلیہ کی گاڑیاں بیچ کر زمباد گاڑیاں خریدی ہے اگر اسمگلنگ روکنی ہے توپھر بارڈرٹریڈ کے مواقعوں کی فراہمی …

Read More »

نواب ثناءاللہ خان زہری سے وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد/کوئٹہ(پاکستان امیج)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،میرآفتاب بگٹی نے ملاقات کی ۔چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری نے وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بکٹی کو منصب سنبھالنے پر مبارکبادی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا …

Read More »

کوئٹہ: پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق پرنس روڈ پر غلط سمت سے آتا ہوا گھڑسوار رکشے سے ٹکرانے سے گھوڑا زخمی ہوا۔حادثے میں رکشے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایاکہ حادثے کے بعد رکشا ڈرائیور اور گھڑ سوار کا راضی نامہ ہوگیا تھا۔دوسری جانب گھڑ سوار …

Read More »

مردم شماری میں پشتونوں کی 30لاکھ آبادی پر کٹ لگادیاگیا،پشتونخواملی عوامی پارٹی

پشین+خانوزئی(پاکستان امیج) پشتونوں کے ساتھ ناانصافیوں کے سلسلہ کو ترک کیا جائے ، پشتونخوا وطن کو احتجاجی تحریک سے لرزا دینگے، مردم شماری میں پشتونوں کی 30لاکھ آبادی پر کٹ لگادیاگیا ، نادرا ملکی قوانین کے برخلاف پشتونوں پر الگ سے قوانین مروج کرکے انہیں شناختی کارڈ کے حصول سے محروم کررہی ہے، تاریخ کی بدترین مہنگائی اور مسلط بیروزگاری …

Read More »

بلوچستان میں نوجوان نسل کو تعلیمی میدان سمیت ترقی کی راہ میں پہلے ہی بہت سی مشکلات درپیش ہیں ,ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا موجب ہے صوبائی حکومت اور بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کرکے پرامن خوشحال ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشیں کریں ان خیالات کا …

Read More »

ژوب: ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

ژوب(پاکستان امیج) گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ روڈ سوڑہ پل کے ساتھ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ میں سردار ناصر خان سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا …

Read More »

ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ امتحان، بلوچستان سے 9234امیدواروں نے حصہ لیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام بیوٹمز میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلباءاور 3983 طالبات ہیں …

Read More »