ژوب: ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

ژوب(پاکستان امیج) گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ روڈ سوڑہ پل کے ساتھ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ میں سردار ناصر خان سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *