دنیا جہان

اقوام متحدہ میں ایران کا پاکستان سے اظہارِ تشکر، سلامتی کونسل اجلاس پر شدید اعتراض

نیویارک(پاکستان امیج) ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے جوہری پروگرام سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس میں ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس قانونی بنیاد سے محروم تھا اور اسے بلانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید …

Read More »

چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل

بیجنگ(پاکستان امیج)چین ایک بار پھر شدید موسمی بحران کی زد میں آگیا طاقتور سمندری طوفان باوی  نے ملک کے ساحلی علاقوں میں لینڈ فال کرلیا جس کے بعد لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چین سے ٹکرانے والا یہ دوسرا بڑا سمندری طوفان ہے جس نے ساحلی شہر تائی ژو …

Read More »

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران مذاکرات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی ولی نے خطے میں بحری سرگرمیوں کے تحفظ پر خصوصی طور پر زور دیا۔ امریکی نیوز …

Read More »

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور بات چیت جاری رکھی جائے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ان ہدایات کا مقصد ایران کے ساتھ کشیدگی کو قابو میں رکھتے ہوئے جوہری پروگرام، علاقائی سلامتی اور …

Read More »

’گرفتار یا قتل کر دی گئی تب بھی دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں گی‘، شیخ حسینہ کا بڑا اعلان

نئی دہلی/ڈھاکا(پاکستان امیج) بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں ہر صورت اپنے وطن واپس جائیں گی، چاہے انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے یا اپنی جان ہی کیوں نہ گنوانی پڑے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی شیخ حسینہ نے کہا کہ …

Read More »

غیر قانونی طور پر ترکیہ سے یورپ جانے کی کوشش پر 24 افغان باشندے گرفتار

انقرہ (پاکستان امیج) ترک حکام نے غیر قانونی طور پر ترکیہ سے یورپ جانے کی کوشش پر 24 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا، جس میں سات خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اچانک تیزی آگئی، جس کے بعد ترکیہ اور …

Read More »

کینیڈا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

کینیڈا(پاکستان امیج)پاکستانیوں کے لیے کینیڈا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے تاہم اس کے لیے کیا طریقہ ہے یہ جانیے۔ اگر آپ کینیڈا میں مستقل رہائش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام (FSWP) اس کا ایک اہم راستہ ہے، جو ایکسپریس انٹری سسٹم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر …

Read More »

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف

تہران (پاکستان امیج)ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافی کی کوئی کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں، اگر آپ حملہ کریں …

Read More »

’نیٹو اتحاد ٹوٹا تو سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی‘، ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ(پاکستان امیج) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد کے تمام رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی یکجہتی کو برقرار رکھیں، کیونکہ مضبوط اتحاد ہی اجتماعی سلامتی کی بنیاد ہے۔ صدر اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون وقت کی …

Read More »

نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا

انقرہ(پاکستان امیج) نیٹو کے سربراہ جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا۔ انہوں نے نئے امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ضروری تھی۔ انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے …

Read More »