دنیا جہان

مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارت کی مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کا جنگی جنون نئے جنگی ہتھیاروں کی خریداری سے عیاں ہو رہا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت خطے کو ایک بار پھر …

Read More »

روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ

واشنگٹن(پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس …

Read More »

‘کلکولیٹر بوائے’ کے نام سے وائرل سات سالہ افغان بچہ سمیع اللہ کابل واپس، افغان حکومت نے کیا شاندار استقبال

کابل (پاکستان امیج )والا سات سالہ افغان بچہ سمیع اللہ افغانستان پہنچ گیا، جہاں طالبان حکام نے اس کا بھرپور استقبال کیا ہے۔ سمیع اللہ جو پاکستان کے شہر نوشہرہ کے مضافات میں اپنے والدین کے ہمراہ قیام پذیر تھا، کو حال ہی میں ریاضی میں اس کی غیر معمولی مہارت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹار بنا …

Read More »

برطانیہ میں تعلیم، ویزا اور رہائش مفت حاصل کریں؛ اپلائی کرنے کا طریقہ جان لیں

برطانیہ (پاکستان امیج)برطانیہ نے پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے اپنی مشہورِ زمانہ چیوننگ اسکالرشپ کے دروازے کھول دیئے ہیں جو ایک سالہ ماسٹرز ڈگری کے لیے مکمل فنڈنگ فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکالرشپ پاکستان کے ان ہونہار افراد کے لیے ہے جو اپنے کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق …

Read More »

پیرس میں 73 سالہ پاکستانی اخبار فروش کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز ملے گا

پیرس(پاکستان امیج)پیرس کے مشہور لاطینی کوارٹر میں گزشتہ 50 برس سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ پاکستانی بزرگ، علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رواں سال ستمبر میں انہیں نیشنل آرڈر آف میرٹ کا نائٹ مقرر کریں گے، جو نمایاں سول یا فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ راولپنڈی سے …

Read More »

بھارتی میڈیا کو بھارتی سرکار نے ہی جھوٹا قرار دے دیا

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی جھوٹی اور غیر زمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نئی مہم چھیڑ دی۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر …

Read More »

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! یورپ کا شینجن ویزا گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ

یورپ (پاکستان امیج)یورپی یونین نے شینجن ویزا کے نظام کو 2028 تک مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پاکستانی شہریوں سمیت دنیا بھر سے یورپ جانے والے افراد کو روایتی ویزا اسٹیکر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ اقدام سفری نظام کو جدید، مؤثر اور محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس …

Read More »

اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 430 فٹ اونچے پہاڑ سے چھلانگ لگادی؛ ویڈیو دیکھیں

انڈونیشیا(پاکستان امیج)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 سال کی عمر میں ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے دلکش جزیرے بالی کے ساحلی علاقے میں 430 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ کرکے اپنی بہادری اور جوشیلے انداز کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر نائیک اس وقت انڈونیشیا کے سفر پر ہیں جہاں …

Read More »

غریب ماں کی مجبوری سمجھ نہیں پایا؟ موبائل نہ ملنے پر 16 سالہ لڑکے کی خودکشی

مہاراشٹر(پاکستان امیج)مہاراشٹرا کے ضلع چھترپتی شنبھاجی نگر (سابقہ اورنگ آباد) میں ایک افسوسناک واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک 16 سالہ نوجوان گوپال ٹڈے نے صرف اس وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کیونکہ اس کی والدہ اسے موبائل فون خرید کر دینے سے قاصر تھیں۔ گوپال جو پولیس بھرتی کے امتحان کی تیاری میں …

Read More »

ایرانی زمین زور دار جھٹکوں سے دہل گئی؛ آفٹر شاکس کا امکان، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

ایران (پاکستان امیج)ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں منگل کی صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.4 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بم شہر سے تقریباً 139 کلومیٹر جنوب میں، زمین کی سطح سے تقریباً 57 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ صبح 8:36 بجے مقامی وقت کے مطابق …

Read More »