پیرس میں 73 سالہ پاکستانی اخبار فروش کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز ملے گا

پیرس(پاکستان امیج)پیرس کے مشہور لاطینی کوارٹر میں گزشتہ 50 برس سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ پاکستانی بزرگ، علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رواں سال ستمبر میں انہیں نیشنل آرڈر آف میرٹ کا نائٹ مقرر کریں گے، جو نمایاں سول یا فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس گئے تھے اور تب سے پیرس میں اخبارات بیچ رہے ہیں۔ وہ خوش اخلاق، زندہ دل اور دلچسپ انداز میں اخبارات بیچنے کے لیے مشہور ہیں۔

علی اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذ کی خوشبو پسند ہے اور وہ ڈیجیٹل دور کے باوجود اصل اخبار بیچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: “میرا مقصد صرف اخبار فروخت کرنا نہیں، بلکہ لوگوں کے دلوں کو چھونا ہے۔”

فرانس میں ان کے پرانے گاہک ان کو “پیرس کا اصل چہرہ” کہتے ہیں اور ان کے ساتھ نہ صرف اخبار خریدتے ہیں بلکہ کافی اور کھانا بھی شیئر کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *