#ٹرینڈنگ

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف

تہران (پاکستان امیج)ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافی کی کوئی کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں، اگر آپ حملہ کریں …

Read More »

توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی نے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کی معیشتوں کے لیے 2026 کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کم کرتے ہوئے اسے 4.9 فیصد کر دیا ہے جبکہ 2025 میں شرح نمو 5.5 فیصد رہی تھی، یہ تخمینہ اپریل میں جاری کیے گئے اندازوں کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ …

Read More »

بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 19دہشتگرد ہلاک، 11جوان وطن پر قربان ہو گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں این 25پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 19دہشتگرد جہنم واصل جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،وطن کا دفاع کرتے ہوئے 11جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد روڈ بلاک کرکے لوٹ مار کررہے تھے،این 25پرجھاؤ کراس اور …

Read More »

نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا

انقرہ(پاکستان امیج) نیٹو کے سربراہ جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا۔ انہوں نے نئے امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ضروری تھی۔ انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے …

Read More »

ایران کے ساتھ ہماری جنگ بندی ختم ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

انقرہ(پاکستان امیج) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، نیٹو اور امریکا کی خارجہ پالیسی سے متعلق متعدد اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی فوجی کارروائی ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کا جواب تھی، جبکہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے …

Read More »

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مختلف کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف آئندہ اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی پروگراموں اور اجلاسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر …

Read More »

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

کوئٹہ(پاکستان امیج) زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق حملہ پولیس اہلکاروں پر کیا گیا ہے، گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ شہداء …

Read More »

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا جب کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل ہیں، ملزمان (BLA) کے کیمپس سے تربیت …

Read More »

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوؤں نے نئی کشیدگی پیدا کر دی

عمان (پاکستان امیج)آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ …

Read More »

ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وزیر آئی ٹی کی ٹیلی کام بل پر وضاحت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلی کام بل کے تحت کسی بھی شہری کی ذاتی زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں کیا جائے گا، بل کا بنیادی مقصد ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم …

Read More »