#ٹرینڈنگ

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 132 تک پہنچ گئیں، 570 افراد زخمی

بوگوٹا(پاکستان امیج) کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔ کولمبیا کی ایسوسی ایشن آف کیپیٹل سٹیز …

Read More »

ہائیکورٹس ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل، صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے

اسلام آباد(پاکستان امیج) ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز سمری کے معاملے کے حل کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور …

Read More »

بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

کوئٹہ(پاکستان امیج) سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع کے مؤثر استعمال میں ہے۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ …

Read More »

وزیراعظم کا ٹیکس اہداف کے حصول کیلیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروباری برادری …

Read More »

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی مد میں دیا جانے والا سہ …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نا ہونے کے تنازع پر وزیر اعظم اور صدر کو سیکرٹریز کے ذریعے کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری منظوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے۔ عدالت نے وزارت قانون …

Read More »

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی میں اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنۃ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف پنجگور کے علاقے …

Read More »

امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی سینیٹ نے روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق ایک اہم بل 86 کے مقابلے میں 11 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل اب نافذ العمل ہونے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔ بل کا نام Lindsey O. Graham Sanctioning Russia and Iran Act of 2026 ہے جس کا …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے باضابطہ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔ ترکیہ …

Read More »

سعودی عرب نے ایران نواز گروہوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

ریاض(پاکستان امیج) سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق عراقی ملیشیائیں اور یمن کے حوثی جنگجو، پاسدارانِ انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کر سکتے ہیں۔ …

Read More »