#ٹرینڈنگ

پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک مصر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں …

Read More »

بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری امور کی مؤثر اصلاحات کے مثبت ثمرات کے سبب میری ٹائم سیکٹر میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کی بدولت کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ ایک سال میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری سے بندرگاہ 74 …

Read More »

کسی شہری کو ایف آئی آر اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا مشکلات نہیں ہونی چاہییں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی شہری کو ایف آئی آر اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا مشکلات نہیں ہونی چاہییں۔ وفاقی دارالحکومت میں تھانوں کی حالت بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیر نو کا …

Read More »

جنگِ ستمبر کا 9 واں روز، پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی

راولپنڈی(پاکستان امیج)ستمبر 1965 کی جنگ کے 9 ویں روز پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔ پاک فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نو ش کیا۔ بھارتی انجینئرز کی ٹیم …

Read More »

کراچی؛ کسٹمز کی کارروائی میں 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت لیاری ایکسپریس وے پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کار سے 212 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فرید خان کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے آنے والی ایک کار کے ذریعے چرس کراچی …

Read More »

ایران جنگ جیتتے ہی تیل سستا ہوجائے گا، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی

واشنگٹن(پاکستان امیج) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں ’بہت تیزی سے‘ نیچے آئیں گی اور …

Read More »

حکومت نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کردی۔ مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی حکومت نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر منافع کی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ قرارداد جاری کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق …

Read More »

سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے

کراچی (پاکستان امیج)سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، ملک بھر میں آج 8 ستمبر کو یوم بحریہ منایا جارہا ہے۔ جنگ ستمبر 1965 میں پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں اور بہادری کا لوہا منوایا، سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن کیخلاف اہم کارروائیاں انجام دیں، آپریشن دوارکا کو بحریہ کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ …

Read More »

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن: پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے

راولپنڈی (پاکستان امیج)جنگِ ستمبر 1965ء کے آٹھویں دن پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے تھے۔ ستمبر 1965 کی جنگ کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزیرآباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ سیالکوٹ کے اسپتال اور ضلعی عدالتیں بھی …

Read More »

انسداد دہشتگردی ترمیم بل کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت سے جج کی معذرت

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشت گردی ترمیم بل 2026 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس امجد پرویز نے سماعت سے معذرت کرلی۔ درخواست گزار نے عدالت سے ترمیمی بل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار …

Read More »