#ٹرینڈنگ

دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں، گرفتار خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ

کوئٹہ(پاکستان امیج) تربت سے گرفتار خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں، جس کی میں چشم دید گواہ ہوں۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس میں عدیلہ بلوچ نے کہا کہ میں ایک کوالیفائیڈ نرس ہوں اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا ایک پروجیکٹ چلا رہی ہوں ۔ میرا کام …

Read More »

کوئٹہ؛ پولیس موبائل پر دھماکا، اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ(پاکستان امیج) مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت خالق شہد تھانے کی پولیس موبائل گشت پر تھی، بی ڈی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل نعمت اللہ ولد فضل محمد، ڈرائیور عبدالقدیر والد …

Read More »

آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس واپس نیب بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس واپس نیب بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان …

Read More »

وقت پرانصاف کیلئے آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، مجبوری ہے : بلاول بھٹو

کراچی (پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ وقت پر انصاف ملے تو پھر آئینی عدالت ضروری ہے، مجبوری ہے، آئینی و قانونی عدالت میں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ بار کا شکر …

Read More »

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کی تائید کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر جانبدار امپائر ہی نہیں بلکہ ان …

Read More »

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(پاکستان امیج) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان …

Read More »

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی خاران ہاشم بلوچ کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Read More »

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (پاکستان امیج )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں قتل عام اور بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا کو …

Read More »

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے فیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ،عامر مغل …

Read More »

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،4زخمی،دو کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(پاکستان امیج)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کردیا نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے۔ روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق مزدوروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سڑک کنارے مزدوری میں مصروف تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے …

Read More »