ژوب(پاکستان امیج)ژوب کے علاقے سبکزئی میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ بم دھماکے میں 10افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
Read More »#ٹرینڈنگ
آئینی ترامیم کا معاملہ: حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
اسلام آباد (پاکستان امیج) آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر …
Read More »اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی
راولپنڈی(پاکستان امیج) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر …
Read More »کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان
اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ کرنے …
Read More »جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 350 کے …
Read More »سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے نظرثٓنی اپیلی کا فیصلہ …
Read More »بلوچستان : قیدی وین پر فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
نصیر آباد (پاکستان امیج) بلوچستان میں ڈسٹرکٹ جیل کے باہر قیدی وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئی ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا …
Read More »موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے
کوئٹہ (پاکستان امیج ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے ۔ کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی عدالت میں بیٹھیں یا جسٹس منصورعلی شاہ مجھے کوئی مسئلہ …
Read More »آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس: وفاق اور پیپلزپارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت جبکہ پی ٹی آئی نے مخالفت کردی، سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی نظر ثانی اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ نظرثانی کی مخالفت کون کر رہا ہے؟ …
Read More »بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے دو اکتوبرکو پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں سیاسی رہنماؤں …
Read More »
Pakistan Image