اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے فیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ،عامر مغل اورعلی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا،الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹریبونل تعینات کردیا تھا، ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرا ردیدیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *