کھیل

کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بوجھ کو کم کرنے کے اور ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔ کین ولیمسن نے اپنی …

Read More »

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔سابق بھارتی …

Read More »

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ؟ فیصلہ آج ہو گا ، پاکستانی سکواڈ میں کیا تبدیلی کی جائے گی ؟جانیے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتح کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاآخری اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے …

Read More »

پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار

دبئی (پاکستان امیج)پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔ اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھا ہے جو 14 سے 23 نومبر …

Read More »

کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر؛ آسٹریلوی کرکٹر گیند لگنے سے ہلاک

آسٹریلیا(پاکستان امیج)آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن میلبرن ایسٹ میں فرنٹری گلی (Ferntree Gully) میں واقع ’’والی ٹیُو ریزرو‘‘ کے نیٹس میں پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت …

Read More »

ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کے کھلاڑی کس پوزیشن پر موجود؟

دبئی (پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے روہت شرما آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انہوں نے پہلی مرتبہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ افغانستان کے ابراہیم زادران کی دوسری پوزیشن برقرار ہے …

Read More »

مجھے کیوں نکالا وجوہات بتائیں، رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ محمد رضوان 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں …

Read More »

ہوا میں معلق فٹبال گراؤنڈ؟ سعودی عرب کا نیوم اسکائی اسٹیدیم دنیا کو حیران کرے گا

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیدیم بنانے جا رہا ہے جس کا نام نیوم اسٹیدیم ہے جوکہ زمین سے تقریباً 350 میٹر، 1,150 فٹ اوپر ہوا میں معلق ہوگا اور اس میں 46 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اسے شمسی اور ہوا کی توانائی سے چلایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل خبروں …

Read More »

بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے …

Read More »

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شریا …

Read More »