ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ؟ فیصلہ آج ہو گا ، پاکستانی سکواڈ میں کیا تبدیلی کی جائے گی ؟جانیے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتح کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاآخری اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو بآسانی شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *