بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی ہے اور اندرونی بلیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہفتے کے روز سے شریاس ایئر سڈنی کے اسپتال کےآئی سی یو میں داخل ہیں اور وہ 2 سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لیے ڈاکٹرز انکی ن گرانی کر رہے ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے فضائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *