پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 22 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

Read More »

ریئل اسٹیٹ شعبے کے لئے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی

اسلام آباد (پاکستان امیج )انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سیکشن 236C اور 236K کے تحت خریداروں اور …

Read More »

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار

کراچی (پاکستان امیج )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار کر دیا۔جس پر عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کر دی۔ روز نامہ جنگ کے مطابق عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ …

Read More »

نشئی کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

پارا چنار (پاکستان امیج )پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شپولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس …

Read More »

عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد (پاکستان امیج )وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ روز نامہ جنگ نے وزارت ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم …

Read More »

پاک افغان طورخم سرحد 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

خیبر (پاکستان امیج) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن حکام کے حوالے سے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر 28 روز بعد پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت طورخم امیگریشن سیکشن میں موجود ہے …

Read More »

رنگ گورا کرنے والی کریموں کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے جلد پر مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر نقصانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزارت صحت نے …

Read More »

نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار کی ملاقات، امن و امان بارے تبادلہ خیال

لاہور ( پاکستان امیج) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی …

Read More »

پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا

لاہور(پاکستان امیج ) پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا ، ۔ قومی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز 860سے پرندہ ٹکرانے کے واقعے پر لاہور ایئرپورٹ اور پی آئی اے انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ ٹرپل 7کے ایک انجن کو جزوی نقصان …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی …

Read More »