نشئی کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

پارا چنار (پاکستان امیج )پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شپولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *