پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا

لاہور(پاکستان امیج ) پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا ، ۔ قومی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز 860سے پرندہ ٹکرانے کے واقعے پر لاہور ایئرپورٹ اور پی آئی اے انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ ٹرپل 7کے ایک انجن کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جدہ سے آنیوالی پرواز 860 سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز12بجے لینڈہوا ،کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کوانفارمیشن نہیں دی، ایک گھنٹے کے اندرانجینئرز کی جانب سے طیارے کی جانچ کی گئی اور انجینئرز نے بھی پرندہ ٹکرانے کی کوئی تفصیلات نہیں دیں۔ذرائع نے کہا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کی پرواز کے کپتان سے باز پرس کی ، طیاریسے پرندہ ٹکرایا تھا تو رپورٹ کنٹرول ٹاور پر کیوں نہیں کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے کو گرانڈ کردیا گیا ، کپتان کوپرندہ ٹکرا نے کاعلم نہ ہونے پرٹریفک کنٹرول کوآگا ہ نہیں کیا، معمول کے چیک اپ میں پتہ چلاانجن نمبر ایک کیبلیٹ کونقصان پہنچا۔ایئرلائن ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے پرواز پی کے 860 کی لاہور آمدکے وقت پرندہ ٹکرا یا ، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کیلئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگا،ترجمان کے مطابق مسافروں کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے ، لاہور ائیر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلا ہے، شادی ہالز کی وجہ سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہورہے ہیں، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *