پاکستان

حیدرآباد، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار

حیدرآباد(پاکستان امیج)حیدرآباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنمائوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنمائوں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ …

Read More »

ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ

کراچی(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے جو ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے بروقت تعمیر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تعاون …

Read More »

شمالی علاقہ جات جانیوالے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر

گلگت (پاکستان امیج) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے …

Read More »

جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل

اسلام آباد (پاکستان امیج) جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی اور کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) …

Read More »

اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ)ریسکیو 1122 کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوئے اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 4 زندگیاں چلی گئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ ریسکیو 1122 کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر …

Read More »

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

کراچی(پاکستان امیج) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ …

Read More »

پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ79ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے …

Read More »

بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے …

Read More »

جامشوروٹول پلازہ کے قریب آصفہ بھٹو کے قافلے کو روکنے پر مقدمہ درج

جامشورو(پاکستان امیج)جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اول و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز …

Read More »

بجٹ سے قبل ہی فری لانسرز، وی لاگرز اوریوٹیوبرز کے لیے پریشان کن خبرآگئی

لاہور (پاکستان امیج) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے جن میں فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کی آمدنی پر ٹیکس بھی شامل ہے،یہ اقدام تقریباً 500 سے 600 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے آئندہ وفاقی بجٹ کے جائزے کے عنوان سے جاری …

Read More »