سوات(پاکستان امیج)اساتذہ کے 5 گھنٹے تک بدترین تشدد کا شکار مدرسے کا کم سن طالب علم جانبر نہ ہو سکا۔ خیبر پختونخوا میں سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع ایک مدرسے میں اساتذہ کے بدترین تشدد سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے …
Read More »پاکستان
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ …
Read More »پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی
لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے …
Read More »مون سون کا نیا جان لیوا اسپیل، سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے
اسلام آباد(پاکستان امیج)گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بابوسر ٹاپ پر تودہ گرنے سے سیاحوں کی گاڑی ملبے تلے دب گئی، تین افراد جاں بحق، کئی لاپتا ہیں۔ چلاس کے تھک نالے میں بھی خاتون سمیت تین افراد سیلاب کی نذر ہو گئے۔ شاہراہِ قراقرم بند ہے۔ دیوسائی اور سکردو کے …
Read More »جشنِ آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منایا جائےگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت طلال …
Read More »قیمتوں میں نمایاں اضافہ! آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کتنی؟
کراچی(پاکستان امیج)آج منگل 22 جولائی 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 361200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 3600 روپے زیادہ ہے۔ فی 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3087 روپے …
Read More »آج منگل 22 جولائی 2025 کو روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس
کراچی(پاکستان امیج)آج منگل 22 جولائی 2025 کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی تازہ ترین شرحِ تبادلہ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور دیگر اہم عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ شرحیں کاروباری دن کے …
Read More »مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہ ہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش …
Read More »اسلام آباد میں کار سوار2افراد برساتی نالے میں بہہ گئے
راولپنڈی(پاکستان امیج)اسلام آباد میں کار سوار2افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز5میں کار سوار2افراد برساتی نالے میں بہہ گئے،پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے،نالے میں کارسمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کیلئے آوازیں لگاتے رہے،کار …
Read More »اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد(پاکستان امیج)بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244 ارب روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام نے 8 کمپنیوں کی مالی بےضابطگیاں بے نقاب کردیں اور انکشاف کیا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صارفین کی جیبوں سے اضافی پیسے نکلوانے والے کسی افسر کو سزا بھی …
Read More »
Pakistan Image