پاکستان

وزیر اعظم کی بیجنگ روانگی سے قبل چینی پاور پلانٹس کو 100 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل چینی پاور پلانٹس کو 100 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے چینی پلانٹس کے واجبات ایک چوتھائی کم کرنے اور بیجنگ کی ایک بڑی شکایت دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس …

Read More »

سوئی ناردرن نے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

لاہور(پاکستان امیج)سوئی ناردرن کی جانب سے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے شاہانہ اخراجاتاور لائن لاسز کم کرنے کے بجائے آسان راستہ نکال لیا اور ایک بار پھر اوگرا سے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔ یہ اضافہ گیس اور اس کی ٹرانسپورٹیشن کی مد …

Read More »

کراچی سے لاہور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ سامنے آگیا، رفتار کیا ہوگی؟

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔ بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 …

Read More »

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں

راولپنڈی( پاکستان امیج) سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، بونیراور شانگلہ میں سیلاب متاثرین میں اشیائے خورونوش سمیت دیگرسامان کی تقسیم کی گئی۔تفصیل کے مطابق پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین علاقہ کا طبی بھی معائنہ بھی کیا، اہل علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کا …

Read More »

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی،این ڈی ایم اے

اسلام آباد(پاکستان امیج ) ملک بھر میں جون سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 799 افراد جاں بحق اور 1080 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 26 جون سے 25 اگست تک کے جاری اعداد و شمار کے …

Read More »

عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں جاری؛ درود و سلام کی محافل سے فضائیں معطر ہوگئیں

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں خصوصاً کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جوش و جذبے کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں۔ عاشقانِ رسول ﷺ اپنے انداز میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے میں مصروف ہیں۔ ہر طرف مرحبا یا رسول اللہ کی صدائیں گونج رہی ہیں اور محافلِ نعت، درود و سلام کی محفلیں سجائی …

Read More »

کیا ڈالر 300 روپے کا ہو جائے گا ؟ پاکستانی روپیہ شدید دباؤ کا شکار

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے نئے ریٹس جاری کر دیئے گئے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ دیگر بڑی کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ رپورٹ کیا گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں …

Read More »

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا راز کب کھلے گا؟ عدالت میں چالان جمع ہوگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کا باقاعدہ ٹرائل گرمیوں کی عدالتی تعطیلات کے اختتام کے بعد شروع کیا جائے گا۔ استغاثہ کی جانب سے چالان میں کل 31 گواہوں …

Read More »

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے

ہنگو(پاکستان امیج)ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔ ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 …

Read More »

بحر الکاہل میں سمندری طوفان، کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا بیان آگیا

کراچی (پاکستان امیج)پیسفک اوشین میں سمندری طوفان موجود ہے جب کہ سندھ میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیسفک اوشین میں ویتنام اور لاؤس کے قریب سمندری طوفان موجود ہے، جب بھی پیسفک اوشین سرگرم ہوتا یے خلیج بنگال میں سرگرمی محدود ہوجاتی ہے۔ خلیج بنگال سے نمی …

Read More »