پاکستان

پشاور میں آج پاور شو ہو گا، ’5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے‘، پی ٹی آئی کا دعویٰ

پشاور(پاکستان امیج)پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے …

Read More »

کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر (پاکستان امیج)ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہ کرے تو مراعات اور تنخواہیں دینا ممکن نہیں، اس وقت 30 …

Read More »

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت؛ عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی

راولپنڈی (پاکستان امیج)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت وکیل فیصل ملک نے …

Read More »

کرک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 17 دہشت گرد ہلاک

پشاور(پاکستان امیج)کرک کے ضلع خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے خوارج سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مشترکہ آپریشن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔ وفاقی …

Read More »

دو روز کی کمی کے بعد سونا پھر چمکا! قیمتوں میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں دو روز سونا سستا ہونے کے بعد آج پھر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کر دہ تازہ …

Read More »

کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان …

Read More »

کراچی پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا کی گئی 2 لڑکیوں کو فروخت ہونے سے بچالیا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے اغوا کی گئی 2 لڑکیوں کو بردہ فروش گروہ سے بچالیا، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اور مددگار ون فائیو نے 2 لاوارث لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لڑکیوں کے مطابق ایک شخص انہیں فروخت کرنا چاہتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب 19 …

Read More »

مجھے پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی، شیرافضل مروت

اسلام آباد(پاکستان امیج )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی مسلسل کمزور ہوئی ہے، پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے مگر غلط فیصلوں سے غیرمقبول ہورہی ہے، 5 اگست کا جلسہ بھی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواست30ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ …

Read More »

اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد(پاکستان امیج)اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ وضاحت جاری کردی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف …

Read More »