پاکستان

سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ معطل کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ معطل کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق …

Read More »

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

لندن (پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان …

Read More »

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت …

Read More »

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا

راولپنڈی(پاکستان امیج)جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف …

Read More »

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شان دار آغاز، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ّپاکستان امیج)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ریکارڈ ساز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ پیر کے …

Read More »

علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے علی امین …

Read More »

تنخواہ میں تو روٹی پوری نہیں ہوتی! پاکستان کے بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ کے خرچ پر ملک میں طوفان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی بیٹی کی شادی پر غیر معمولی اخراجات نے توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ خبر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس شادی کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 24 کروڑ 80 لاکھ روپے لگایا ہے تاہم یہ رقوم نہ …

Read More »

اب آپ کا انٹرنیٹ بھی چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا! پاکستان میں وائی فائی 7 کے اجرا کی منظوری

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وائی فائی کی نئی ترین ٹیکنالوجی وائی فائی 7 کے اجرا کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک خطے کے ان ابتدائی ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید ترین نیٹ ورک معیار کو اپنا رہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری …

Read More »

ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افغان شہری ڈی پورٹ

پشاور(پاکستان امیج) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانون طریقے سے پاکستان آنے والی خاتون سمیت 5 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ کیے گئے، خاتون سمیت 3 …

Read More »

ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی …

Read More »