لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواست30ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں بڑھا دی جاتی ہیں، حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور کم کرنے کا کیا میکنزم ہے یہ واضح نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *